هفته,  23 نومبر 2024ء
خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس،عمران خان عدالت طلب، تفصیلات خبر میں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کو طلب کر لیا۔

کیس کی سماعت سول جج مرید عباس خان نے کی۔

عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ پی ٹی آئی بانی کو آئندہ سماعت پر پیش کریں۔

عدالت نے پی ٹی آئی بانی کو 3 اپریل کو طلب کر لیا۔

گزشتہ سماعت پر وکلا نے پی ٹی آئی بانی کی عدالت میں پیشی کے لیے درخواست دی تھی۔

مزید خبریں