جمعرات,  05 مارچ 2026ء
آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے: ایران

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہےکہ آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے۔

 امریکی وزیر توانائی Chris Wright نے کہاہے کہ امریکی بحریہ جلد ہی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گی ۔

دوسری جانب جہازوں کو تحفظ دینےکے ٹرمپ کے بیان پر ایرانی پاسداران نے چیلنج کردیا۔

ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

ایرانی پاسداران نے کہا کہ ٹرمپ ابھی تک ہرمز کھولنے کے لیے جہاز نہ بھیج سکے، ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے، ابھی سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ کچھ بڑا ظاہر ہی نہیں کیا۔

ادھر کویتی بندرگاہ کے قریب دھماکے سے کارگو ٹینکر سے تیل سمندر میں رسنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ اس دھماکے میں عملہ محفوظ ہے۔

مزید خبریں