تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران جنگ کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی شدید منفی اثرات پڑے ہیں۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن 100 انڈیکس میں 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
100 انڈیکس 15ہزار 71 پوائنٹس تک گراوٹ کا شکار ہوگئی، انتظامیہ نے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار عارضی طور پر ایک گھنٹہ کے لئے بند کر دیا۔
انڈیکس میں 8 اعشاریہ 97 فیصد کمی ہوئی، انڈیکس ایک لاکھ 52ہزار 991 پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار15ہزارسے زائد ایک دن میں گراوٹ کا شکار ہوئی۔
حکومتی یوٹرن اور مہنگی توانائی پالیسی عوام پر بوجھ بن گئی: سحر کامران
مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور کاروبار کے دوران فروخت کا دباؤ غیر معمولی حد تک بڑھ گیا۔ ٹریڈنگ سیشن کے دوران متعدد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جس سے مجموعی مارکیٹ ویلیو میں بھی بھاری کمی ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق حالیہ گراوٹ کے پیچھے معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کا کمزور اعتماد اور ممکنہ پالیسی عوامل کارفرما ہو سکتے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی سے ہونے والی فروخت کے باعث کاروبار کچھ وقت کے لیے معطل بھی کیا گیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں حکومتی معاشی اقدامات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی مارکیٹ کی سمت کا تعین کرے گی۔











