کولمبو(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں بارش کا امکان ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں کل بروز ہفتہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
شائقین کرکٹ اس مقابلے کو ایک سنسنی خیز میچ قرار دے رہے ہیں، تاہم سری لنکا میں جاری دیگر مقابلوں کی طرح اس میچ پر بھی بارش کا شدید خطرہ منڈلا رہا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے بڑھ گئی
موسمی پیشگوئی کے ادارے AccuWeather کے مطابق کولمبو میں کل بارش کا 74 فیصد امکان ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔
اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ ہوگا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔











