جمعرات,  19 فروری 2026ء
خواجہ سعد رفیق دل کا دورہ پڑنے سے پی آئی سی منتقل، شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق  وزیر ریلوے اور (ن) لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے سے پی آئی سی منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے اور اب ڈاکٹرز نے اسپتال سے ڈسچارج کر کے آرام کے لیے گھر بھیج دیا۔

مانچسٹر: مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کی مقبولیت میں اضافہ، پی ٹی آئی چھوڑ کر لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، صدر نیل بٹ

 اس موقع پر ان کے چھوٹے  بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور دیگر رشتے دار بھی اسپتال میں موجود تھے۔

 مسلم لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے بتایا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال چیک اپ کےلیے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نےچیک اَپ کیا تو ایک شریان بند ہونے پر فوری اسٹنٹ ڈالا گیا ،الحمدللہ میں علاج کروا کر اس وقت گھر آ گیا ہوں، اللہ تعالی کے کرم سے بہتر ہوں۔

مزید خبریں