بدھ,  18 فروری 2026ء
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا رمضان میں پاکستان میں فوڈ باسکٹ پروجیکٹ کا آغاز

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے ماہِ رمضان کے موقع پر پاکستان میں فوڈ باسکٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ملک کے 30 اضلاع میں غذائی امداد کی تقسیم کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ فوڈ باسکٹ پروجیکٹ 5 پاکستان 2026 کے تحت 192,500 مستحق افراد کو خوراک فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ ہر فوڈ پیکج کا وزن 97 کلوگرام ہے اور ایک خاندان کی رمضان المبارک کی ضروریات کے مطابق بنایا گیا ہے، جس میں شامل ہیں: 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 2 کلو کھجوریں، اور 5 کلو دال چنا۔

تقسیم کا عمل شفاف اور مربوط انداز میں صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، اور شراکت دار اداروں حیات فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔

کنگ سلمان ریلیف سنٹر کیجانب سےسیلاب سے متاثرہ 12,000 خاندانوں کو ہنگامی امدادکی فراہمی

یہ اقدام پاکستان میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور ضرورت مند و کمزور طبقات کو بروقت امداد فراہم کرنے کے کنگ سلمان ریلیف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، تاکہ ماہِ رمضان کے بابرکت موقع پر ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ یہ منصوبہ عالمی سطح پر انسانی ہمدردی اور پائیدار استحکام کے فروغ کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید خبریں