لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک 2026 کے مقدس مہینے کے دوران شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے کاروباری اوقات میں توسیع کی منظوری دے دی۔
یہ فیصلہ پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس 1969 کے تحت دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے بالخصوص دکانوں، شاپنگ مالز، سپر مارکیٹوں، چین اسٹورز اور ریستوراں کو فائدہ پہنچے گا۔
پنجاب بھر میں تھیٹرز بند! لیکن کیوں؟
اس حوالے سے صوبے بھر کے متعلقہ حکام اور مقامی انتظامیہ کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف لیبر ویلفیئر اور ڈپٹی کمشنرز کو نئے احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔











