هفته,  14 فروری 2026ء
حکومت عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہ ان کو بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو شفا اسپتال داخل کیا جا رہا ہے۔

عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک ، مناسب علاج فراہم کیا جائے ، سابق کرکٹرز

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کے اہلخانہ کے ایک رکن کو بھی اسپتال میں ملاقات کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ مناسب اور بروقت علاج عمران خان کا حق ہے اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

مزید خبریں