ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالات، عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے: سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ عوام بالواسطہ ٹیکسوں کا مسلسل بوجھ برداشت کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ایف بی آر کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ بھی بھگت رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ریونیو اہداف حاصل کرنے میں مسلسل ناکام ہو رہا ہے، تاہم اس ناکامی پر نہ تو کوئی احتساب کیا جاتا ہے اور نہ ہی ادارے کی کارکردگی کا مؤثر آڈٹ کیا جاتا ہے۔

سحر کامران کا کہنا تھا کہ جب ریونیو ہدف پورا نہیں ہوتا تو اس کا بوجھ موجودہ ٹیکس دہندگان پر ڈال دیا جاتا ہے۔ نئے ٹیکسز اور مختلف سرچارجز عائد کرکے عوام سے مزید وصولیاں کی جاتی ہیں، جس سے مہنگائی اور معاشی دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔

ٹوکن ٹیکس میں بڑا اضافہ : اب کس گاڑی پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جائیں، ایف بی آر کی کارکردگی کا شفاف جائزہ لیا جائے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دے کر بوجھ کو منصفانہ انداز میں تقسیم کیا جائے۔

مزید خبریں