لاہور(روشن پاکستان نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نےکرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ کرایوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
واضح رہے وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کی کمی کی تھی۔
بس اڈوں پر زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایت اس نمبر پر کریں!
حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔











