اتوار,  15 فروری 2026ء
یوٹیوب پر مفت ویڈیوز دیکھنے والوں کو جھٹکا، انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

کیلیفورنیا (روشن پاکستان نیوز)  یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ موبائل براؤزرز پر مفت صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ پلے بیک فیچر تک رسائی محدود کردے گا۔

یوٹیوب انتظامیہ کا یہ اقدام مفت استعمال کرنے والے صارفین کو پریمیئم سبسکرپشن کی جانب راغب کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

دی ورج ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بیک گراؤنڈ پلے بیک کی سہولت کے تحت ویڈیوز اس وقت بھی چلتی رہتی ہیں جب صارف دیگر ایپس استعمال کر رہا ہو۔

پاک بھارت میچ، کولمبو کیلئے فلائٹس کئی گنا مہنگی ہو گئیں

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر پہلے گوگل کروم میں صرف پریمیئم صارفین کے لیے دستیاب تھا، لیکن کافی عرصے سے مفت صارفین دوسرے موبائل براؤزرز جیسے مائیکرو سافٹ ایج، بریو اور سام سنگ انٹرنیٹ کے ذریعے اس فیچر کا استعمال کر رہے تھے۔

کمپنی کے مطابق یہ قدم پریمیم سبسکرائبرز کی تعداد بڑھانے اور بامعاوضہ خدمات سے آمدن میں اضافے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

دوسری جانب متعدد صارفین نے حالیہ دنوں میں شکایت کی ہے کہ یہ سہولت ان کے لیے کام کرنا بند ہو گئی ہے، گوگل نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ مفت صارفین کی رسائی مرحلہ وار بند کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین کو عارضی طور پر رسائی حاصل ہوسکتی ہے، تاہم بالآخر یہ فیچر تمام مفت اکاؤنٹس کے لیے دستیاب نہیں رہے گا۔

تنقید کے جواب میں گوگل کا کہنا ہے کہ یہ سہولت خصوصی طور پر پریمیم صارفین کے لیے تیار کی گئی تھی اور کمپنی ایسے اقدامات کر رہی ہے تاکہ بغیر ادائیگی کرنے والے صارفین موبائل براؤزرز کے ذریعے اس تک رسائی حاصل نہ کر سکیں۔

مزید خبریں