جمعه,  06 فروری 2026ء
ٹریڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن جی ایٹ مرکز کا فائنل انتخابی جلسہ، فاؤنڈر گروپ کا بھرپور پاور شو

اسلام آباد: (عرفان حیدر) ٹریڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن جی ایٹ مرکز کے انتخابات 2026–2028 کے سلسلے میں آج بروز بدھ 5 فروری کو فائنل انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں جی ایٹ مرکز کے تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جلسے میں فاؤنڈر گروپ کے اہم رہنماؤں اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ فاؤنڈر گروپ کے گروپ لیڈر جہانگیر شاہ، پیٹرن چیف چوہدری جمیل رمضان، چیئرمین فاؤنڈر گروپ راجہ محمد حفیظ عباسی، صدر خان افتخار شہزادہ، جنرل سیکریٹری حمید کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری جہانگیر، سینئر نائب صدر ملک جاوید اسلم، نائب صدور شوکت عباسی، محمد رمضان، عرفان چینی اور ییخی استاد، جوائنٹ سیکریٹری سردار عمران اور سیکریٹری انفارمیشن تنویر احمد ستی سمیت دیگر عہدیداران نے جلسے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

اسلام آباد میں بھارت کے یومِ جمہوریہ پر یومِ سیاہ، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بھرپور احتجاجی مظاہرہ

مقررین نے تاجروں کو درپیش مسائل، فاؤنڈر گروپ کی کارکردگی اور آئندہ کے لیے اپنے منشور پر روشنی ڈالی، جبکہ تاجروں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ جلسے میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ انتخابات میں تین گروپ آمنے سامنے ہیں۔ فاؤنڈر گروپ انتخابی نشان قلم کے ساتھ میدان میں ہے، تاجر اتحاد گروپ کا انتخابی نشان چھتری ہے، جبکہ تیسرا گروپ تاجر انصاف گروپ ہے جس کا انتخابی نشان شاہین ہے۔

اجلاس کے اختتام پر فاؤنڈر گروپ کے رہنماؤں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ تاجروں کی بھرپور حمایت سے کامیابی ان کا مقدر ہوگی۔

مزید خبریں