اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سال 2026 کے آخری ہفتے تک اسمارٹ فون مارکیٹ میں سام سنگ، ایپل اور گوگل بدستور سب سے آگے ہیں۔ جن کی اہمیت اور جدت سے متعلق ذیل سطور میں بیان کیا جارہا ہے۔
ٹیک ایڈوائزر کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور اے آئی فیچرز کے لحاظ سے چند ماڈلز کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول اور اعلیٰ درجہ بندی حاصل ہوئی ہے۔
سال 2026کے ٹاپ اسمارٹ فونز کی فہرست بالترتیب مندرجہ ذیل سطور میں بیان کی جارہی ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس25 الٹرا :
سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کو 2026 کا بہترین اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فون میں
6.9انچ بڑی ڈسپلے۔ جدید اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ پروسیسر، ایس پین کی سہولت شامل ہے، جو اسے طاقتور اور پروفیشنل صارفین کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہے۔
آئی فون 17 پرو میکس :
ایپل کا آئی فون 17 پرو میکس آئی او ایس صارفین کے لیے مارکیٹ لیڈر بن کر سامنے آیا ہے۔ اس کی نمایاں خصوصیات میں 48میگا پکسل ٹرپل کیمرا سسٹم۔ 12جی بی ریم، جدید اے19 پرو چِپ شامل ہیں جو فوٹوگرافی اور پرفارمنس میں نمایاں بہتری فراہم کرتی ہیں۔
گوگل پکسل ٹین پرو ایکس ایل :
اے آئی فیچرز کے لحاظ سے گوگل پکسل 10 پرو ایکس ایل کو سبقت حاصل ہے۔ ٹینسر جی فائیو چِپ، 16جی بی ریم، جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز۔اس فون کو ٹیکنالوجی کے شوقین افراد میں بے حد مقبول بنا رہے ہیں۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل
سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ سیون :
فولڈ ایبل فونز میں سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ سیون کو سرفہرست قرار دیا جا رہا ہے۔ مضبوط ہِنج، جدید ملٹی ٹاسکنگ فیچرز جو اس فون کو بزنس اور پاور یوزرز کے لیے بہترین بناتے ہیں۔
شیاؤمی 15 الٹرا :
شیاؤمی 15 الٹرا اپنے جدید کیمرا ہارڈویئر اور ہائپر او ایس سسٹم کی بدولت فوٹوگرافی کے شوقین افراد میں مقبول ہے۔
ون پلس 15 اور 14 :
ون پلس کے یہ ماڈلز تیز رفتار پرفارمنس اور فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کی وجہ سے نوجوان صارفین میں خاصے پسند کیے جا رہے ہیں۔
نتھنگ فون (تھری اے) پرو :
نتھنگ فون (تھری اے) پرو کو کم قیمت میں جدید فیچرز فراہم کرنے والا بہترین اسمارٹ فون قرار دیا گیا ہے۔
گوگل پکسل نائن اے / ٹین اے :
بجٹ صارفین کے لیے گوگل پکسل نائن اے اور ٹین اے کو بہترین اینڈرائیڈ فونز میں شمار کیا جا رہا ہے۔
سال 2026کی اسمارٹ فون مارکیٹ کے اہم رجحانات، مصنوعی ذہانت کا بڑھتا استعمال 2026میں فلیگ شپ فونز میں اے آئی فیچرز مکمل طور پر ضم ہوچکے ہیں جو صارفین کو اسمارٹ تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
فولڈ ایبل اور ٹرائی فولڈ فونز :
سام سنگ زیڈ فولڈ سیون جیسے فولڈ ایبل فونز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹرائی فولڈ ڈیزائنز بھی متعارف ہو رہے ہیں۔
اس کی طاقتور پرفارمنس، اب زیادہ تر جدید فونز میں 12سے 16 جی بی ریم، اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جیسے طاقتور پروسیسر عام ہوچکے ہیں۔
جدید کیمرہ ٹیکنالوجی، پیری اسکوپ لینز اور 48 میگا پکسل یا اس سے زیادہ سینسرز اب انڈسٹری کا معیار بن چکے ہیں۔











