هفته,  23 نومبر 2024ء
چوتھا ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کرلی

رانچی(روشن پاکستان نیوز )بھارت نے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے چوتھے روز دوسری نامکمل اننگز کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 40 رنز سے کیا اور ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

کپتان روہت شرما نے 55 اور شبھمن گل نے 52 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 3 جبکہ جو روٹ اور ٹام ہارٹلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے جو روٹ کے ناقابل شکست 122 رنز کی بدولت پہلی اننگز میں353 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں زیک کرولی کے علاوہ اس کا کوئی بھی بلے باز نہیں کھیل سکا اور دوسری اننگز میں پوری ٹیم 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت نے پہلی اننگز میں دھرو جوریل کے 90 اور یشوی جیسوال کے 73 رنز کی بدولت 307 رنز بنائے تھے۔ بھارت کے دھرو جوریل کو ان کی عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں