هفته,  23 نومبر 2024ء
پنجاب کی بہادر بیٹی مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے نقش قدم پر چل کر کام کریں گی، رانا ثناء اللہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی لمحہ ہے، پنجاب کی بہادر بیٹی مریم نواز پنجاب کی خدمت میں سب سے بڑا عہدہ سنبھالنے جارہی ہیں۔ مریم نواز شریف کے نقش قدم پر چلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہادر بیٹی مریم نواز پنجاب کی خدمت کا سب سے بڑا عہدہ سنبھالنے جارہی ہیں، یہ تاریخی لمحہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ایک سروس پوزیشن ہے.

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو روایت قائم کی، جسے شہباز شریف نے آگے بڑھایا، مریم نواز بھی آگے بڑھیں گی۔

مزید خبریں