هفته,  23 نومبر 2024ء
ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبوں سے اصولی اتفاق کر لیا ، دیکھیں تفصیل خبر میں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ (ن) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مطالبات سے اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات پر حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات آئندہ چند روز میں ہونے والے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی حکومتوں کی خودمختاری اور مضبوطی کے لیے آئینی ترامیم اولین مطالبہ ہے۔

گورنر سندھ اور وزارتوں پر بھی حتمی مذاکرات ہونے والے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب سے قبل مذاکرات کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی سے رائے لی گئی ہے کہ حکومت میں شامل ہونا ہے یا اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھنا ہے، حکومت میں جانا ہے یا اپوزیشن میں بیٹھنا ہے، فیصلہ حتمی مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبریں