هفته,  23 نومبر 2024ء
شیرافضل مروت اور بیرسٹر گوہر میں صلح ، اختلافات ختم کرکے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر علی خان اور شیر افضل مروت نے اختلافات ختم کرکے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق افضل مروت پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کے لیے آئے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے گلے لگ گئے۔ شیر افضل بھی بیرسٹر گوہر کو بو سہ دیتے رہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات ختم ہوئے اور امن قائم ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بیرسٹر گوہر علی خان کے خلاف بیان دینے پر اپنے ہی رہنما شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ شیر افضل 2 دن میں معافی نامہ جمع کرائیں، جواب نہ دینے یا غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں