هفته,  23 نومبر 2024ء
نئی قومی اسمبلی میں 112 اراکین کا تعلق زمیندار شعبے سے ،باقی اراکین کون کونسے شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں ؟ دیکھیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نئی قومی اسمبلی میں 112 نومنتخب اراکین کا تعلق زمینداری کے شعبے سے ہے۔ نئی قومی اسمبلی میں جاگیرداروں کی اکثریت ہے۔

جیو الیکشن سیل کی تحقیق کے مطابق نومنتخب 265 ارکان میں سے 112 کا تعلق زمینداری کے شعبے سے ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 83 کامیاب امیدواروں کی آمدنی کا ذریعہ کاروبار ہے جب کہ 20 کا کہنا تھا کہ وہ صرف سیاست کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں 16 وکلاء، 7 ڈاکٹرز، 4 انجینئرز، 4 علماء و مشائخ، 3 گدی نشین جبکہ 3 درس و تدریس کے شعبے سے نظر آئے۔ 13 نومنتخب ارکان دیگر محکموں سے وابستہ ہیں۔

مزید خبریں