هفته,  23 نومبر 2024ء
غزہ میں سب کو ہلاک کر دینا چاہیے، امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کی ہرزہ سرائی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے فلسطینیوں سے متعلق ہرزہ سرائی کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں فلسطینی بچوں کی ہلاکت کے سوال پرامریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے انتہا پسندانہ جواب دیا ۔

اینڈی اوگلز نے جواب میں کہا کہ ہمیں غزہ میں سب کو ہلاک کر دینا چاہیے۔امریکی رکنِ کانگریس کے اس انتہا پسندانہ بیان پر مسلمانوں، ڈیموکریٹس اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔امریکن مسلم ایڈوائزری کونسل کی جانب سے کہا گیا کہ اینڈی اوگلز کا یہ بیان تمام فلسطینی عوام کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔

مزیدپڑھیں:سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس


ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ امریکی صدر، کابینہ و کانگریس سب جنگی مجرم ہیں۔
امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کے ترجمان نے سخت ردِ عمل کے بعد صفائی دیتے ہوئے کہا کہ اینڈی اوگلز فلسطینیوں کا نہیں حماس کا حوالہ دے رہے تھے۔

مزید خبریں