اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
کمشنرکےالزامات ،تحقیقاتی کمیٹی الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش نہ کر سکی 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)کمشنرراولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی ابتک الیکشن کمیشن کو اپنی رپورٹ پیش نہ کر سکی ۔

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کا معاملے پر ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ کیاگیا۔ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے تحریری بیانات کو تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کمیٹی کل تک اپنی سفارشات مرتب کر لے گی۔

مزیدپڑھیں:الیکشن کے بعد یکسوئی نہیں آئی انارکی میں اضافہ ہوا، سراج الحق

الیکشن کمیشن رپورٹ کا جائزہ کر سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف کارروائی کرنےیانہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

مزید خبریں