اتوار,  22 جون 2025ء
امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ ، متعدد زخمی

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران نے امریکی حملے کے بعد اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کر دیا جس کے بعد تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وسطی علاقوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں جبکہ حیفا پر بھی متعدد ایرانی میزائل گرے ہیں۔ حملوں میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  ایران کے تازہ میزائل حملوں سے اسرائیل کےمختلف حصوں میں نقصانات ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب 30 بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق حیفا اور تل ابیب میں اسرائیل کے 14 اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے اور امریکی فوجی اہداف پر حملوں کا اعلان

مزید خبریں