هفته,  23 نومبر 2024ء
حج کے دوران بھیک مانگنے والوں کو کتنی سزا ہوگی؟سعودی حکام نے سخت اعلان جاری کردیا

ریاض(روشن پاکستان نیوز)

سعودی عرب نے حج کے موسم میں بھیک مانگنے والے عازمین کو سات سال تک قید کی سزا کا اعلان کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ”ایکس“ پر جاری ایک پوسٹ میں کیا۔

پوسٹ میں عازمین حج کو غیر مجاز فنڈ ریزنگ سرگرمیوں یا بھیک مانگنے میں ملوث ہونے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

سعودی حکام کے مطابق، حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں سات سال قید اور 50 لاکھ ریال تک جرمانہ یا دونوں شامل ہیں۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر چندہ مانگنا سختی سے منع ہے۔

اتھارٹی نے مالی فوائد کے لیے دھوکہ دینے یا گمراہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید خبریں