پیر,  04 نومبر 2024ء
عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے عون چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کل تک جواب طلب کرلیا۔

سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔

مزید خبریں