هفته,  23 نومبر 2024ء
عمران خان کی فوری رہائی کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے لطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ جیل میں ہے، بانی پی ٹی آئی، یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر جیل میں ہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے وہ بات کی جو پوری قوم کہہ رہی تھی، قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، عوام نے مطالبہ کیا ہے ”ساڈ احق ایتھے رکھ“۔ان کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی نے کہہ دیا ہے دھاندلی کھل کر ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کطیف کھوسہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا ہے، کمشنر صاحب کا بیان ہمارے مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ فارم 47 تبدیل کرکے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا، اب واضح ہوگیا کہ مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی قیادت رات کے اندھیرے عمران خان سے ملاقات کی بھیک مانگ رہی ہے،حافظ حمد اللہ کا دعویٰ

مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھائی کو وزیراعظم اور بیٹی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، مینڈیٹ بھی چرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں سلمان اکرم راجا کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، ہمارےپرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی، عوام نے بانی پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے، اس لیے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

مزید خبریں