اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کے گزشتہ رات ہونے والے اجلاس میں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔
تحریک انصاف میں سیاسی معاملات پر شدید اختلافات سامنے آ گئے، پارٹی کی سیاسی قیادت بیرسٹر گوہر خان کے خلاف صف آراء ہو گئی، بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی ملاقات میں تلخ کلامی ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے انہیں چیئرمین منتخب کیا، ان کی ہدایات پر عمل کریں گے۔ اس کے برعکس اسد قیصر نے کہا کہ وکلا کا کام سیاست نہیں، وہ عمران خان اور پارٹی کے قانونی معاملات دیکھیں۔