کراچی (روشن پاکستان نیوز) کراچی میں جاری سردی کی لہرختم ہوگئی تاہم اگلے ہفتے سے شہر میں پھر ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ہے۔
شہر میں جاری سردی کی لہر میں کمی ہوگئی، جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت شہر میں دھند چھانے کے باعث حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہو کر صرف ڈھائی کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
جناح ائیر پورٹ پر شہر کے مقابلے میں سب سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شاہراہ فیصل پر 12.5 ڈگری، گلستان جوہر میں پارہ 13.3 ڈگری جبکہ صبح کے وقت سب سے زیادہ درجہ حرارت ماڑی پور پر14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق شہر کی فضاؤں پر بادلوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا، شہر میں 15 جنوری سے کمزور سلسلہ بلوچستان کے راستے داخل ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک میں موسم سرد، بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان
سردار سرفراز نے کہا کہ 20 جنوری کو طاقتور شدت کا مغربی سلسلہ بلوچستان پراثر اندازہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرد ہوائیں رواں ماہ کے آخر میں سردی کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں، مذکورہ دونوں سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں بارش کا فی الحال امکان نہیں۔