اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے، اب عدالتی حکم کے باوجود کوئی اسلام آباد آتا ہے تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا ‘ میں نےکہاتھابانی کی سیاسی قبراپنےہی کھودیں گے، بی بی کےخطرناک بیان کے بعد بالکل ویسا ہی ہوا۔’
سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ ‘عدالتی حکم کے باوجود کوئی 24 نومبر کو آتا ہے تو توہین عدالت کارروائی ہوگی، اسمبلی نشست ہی نہیں کھونی پڑے گی بلکہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کیلئے بھی تیار ہے۔’
انھوں پی ٹی آئی والوں کو خبر دار کیا کہ ہاؤس اریسٹ ،اریسٹ یامچھ جیل والی بات نہ بھولیےگا، جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے،پھرگلہ نہ کرنا۔