جمعرات,  14 نومبر 2024ء
حکومتی کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ، عطاء تارڑ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، افسوس کی بات ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سے ریاست کے معاملات خارجہ پالیسی کاحصہ ہوتے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کوئی سیاسی لیڈر یاسیاسی جماعت پاکستان سے آگے نہیں، مسئلہ کشمیراور فلسطین کو سیاست سے بالاترہونا چاہیے۔

فلسطین سے متعلق زیک گولڈ سمتھ  کے بیان کی آج تک مذمت نہیں کی گئی، معاشرے میں تقسیم اور نفرتیں پیدا کرنا ایک سوچ سمجھا منصوبہ تھا، ہماری ہمیشہ کوشش رہی کہ قوم کو متحد کیا جائے۔

انہوں نے  یوم اقبال پر پیغام دیا کہ  پوری مسلم امہ کو اقبال کے خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، علامہ اقبال کے فلسفے اورشاعری کو وسطی ایشیا میں بھی پڑھایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے تجارتی وفد کی پیرس میں سفیر پاکستان عاصم افتخار سے ملاقات، پاکستان اور فرانس کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال

علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کیاعلامہ اقبال کےافکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔

کوئٹہ دھماکے کی مذمت  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور  ہرقدم اٹھائیں گے، دہشتگردی میں ملوث کئی سہولت کار پکڑے گئے ہیں۔

مزید خبریں