جمعرات,  07 نومبر 2024ء
وفاقی حکومت کا یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو یوم اقبال پر عام تعطیل کااعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 9 نومبر بروز ہفتہ اقبال ڈے کے موقع پر تعطیل ہوگی،تمام نجی و سرکاری ادارے بندرہیں گے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بینک 9 نومبر 2024ء کو بند رہے گا۔ رواں سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سارک کانفرنس چھٹیاں،ڈی ایم اے AD بازار نے 100سٹال بنا کر کروڑوں بٹور لیے

مزید خبریں