جمعه,  08 نومبر 2024ء
چلتے پھرتے سم نیٹ ورک تبدیل کروانے والے ہوجائیں ہوشیار،نیا فراڈ آگیا

کراچی (روشن پاکستان نیوز)رضویہ پولیس نے نیٹ ورک تبدیلی کے بہانے لاکھوں روپے لوٹنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی رضویہ پولیس نے دو ایسے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو نیٹ ورک کی تبدیلی کے بہانے شہریوں کے شناختی کارڈ تھم حاصل کرکے ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکلواتے تھے۔

رضویہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیٹ ورک تبدیلی کے بہانے لاکھوں روپے لوٹنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،، گرفتار ملزمان کا اعترافی ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر کھڑے ہو کر موبائل سے فروخت اور نیٹ ورک تبدیل کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی کامیاب کارروائیاں: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک اور بڑی فتح،متعدد ملزمان گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نیٹ ورک تبدیل کرنے کے بہانے شناختی کارڈ تھم حاصل کرتے تھے اور پھر اکاؤنٹ سے رقم نکالتے اور قرض بھی حاصل کرتے تھے، گرفتار ملزمان سے تھم مشین اور سمیں برآمد کر لیں ہیں مزید کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں