اتوار,  24 نومبر 2024ء
دہشتگردی کیخلاف ملکر کام کریں گے ، پاکستان اور ایران کا اتفاق

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور ایران نے سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

اسحق ڈار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے ۔

اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے عباس عراقچی نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور ایران دونوں ملکوں کے لیے مشترکہ چیلنج ہے، خطے میں اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ایران میں معروف کمپنی کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

مزید خبریں