منگل,  22 اکتوبر 2024ء
کامران حمید کی کاشف خٹک کو بیٹی کی ولادت پر مبارکباد

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے منیجر کامران حمید نے راولپنڈی پولیس کے کرائم میپنگ آفیسر کاشف خٹک کی بیٹی کی ولادت پر مبارک باد دی ہے۔

کامران حمید نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ “بیٹیاں اللہ کی رحمت اور گھر کی خیر و برکت ہوتی ہیں۔” انہوں نے نومولود کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے لمبی، پرسکون، خوشیوں بھری اور ایمان والی زندگی عطا فرمائے۔

کامران حمید نے یہ بھی کہا کہ “ہم دعا گو ہیں کہ یہ بچی اپنے والدین اور پورے خاندان کے لیے باعث فخر و افتخار بنے۔”

یہ خوشی کا موقع کاشف خٹک اور ان کے خاندان کے لیے ایک نیا باب ہے، اور دوستوں اور ساتھیوں نے اس خوشی میں شامل ہونے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں