اتوار,  20 اکتوبر 2024ء
پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا، نمبرز 224 سے آگے جائیں گے۔ 

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کی سب سے بڑی خبر، پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بلاک کو ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بکاؤ بھگوڑے پھر سے بائیکاٹ کر کے بھاگ گئے ہیں۔ یہ سب پلان کا حصہ تھا، قوم کو پتہ ہونا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن تھی تو کم از کم اس ترمیم کیخلاف ہی ووٹ دے دیتی۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا بائیکاٹ ان کا حق ہے، مولانا فضل الرحمان

مزید خبریں