هفته,  19 اکتوبر 2024ء
پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

اسلام آباد( حبا عباسی ) پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین کے اعزاز میں ایک شاندار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں اراکین پارلیمنٹ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ ظہرانہ اراکین کی خدمات اور محنت کو سراہنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

استقبالیہ پر اراکین کے موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز جمع کیے جا رہے ہیں تاکہ اس تقریب کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ظہرانے میں شرکت کرنے والے اراکین کو مطلع کیا گیا ہے کہ موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز لے کر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب، سینیٹ ہال میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل

مزید خبریں