جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
سکیورٹی خطرات، پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے 5 اضلاع میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، سیاسی اجتماعات، جلسے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پنجاب کے 5 اضلاع میں پابندی کا اطلاق ہفتہ 12 اکتوبر سے پیر 14 اکتوبر تک ہوگا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ انتظامیہ کی درخواست پرکیا گیا۔ امن وامان کے قیام اورشہریوں کے تحفظ کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پنجاب کے 8 شہروں میں احتجاج کا فیصلہ

مزید خبریں