اسلام آباد (روشن پاکستا ن نیوز)— پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ساجد خان کے والد محترم کی وفات پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ایصال ثواب، درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی گئی۔
دعائے مغفرت میں مختلف صحافیوں اور تنظیمی عہدے داران نے شرکت کی، جن میں صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی، نائب صدر سحر اسلم، جعفر علی بلتی اور دیگر شامل تھے۔
پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر خان خٹک اور جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔