هفته,  21 دسمبر 2024ء
ہرنائی، سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، بی ایل اے کے 6دہشتگرد ہلاک

ہرنائی(روشن پاکستان نیوز)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن میں بی ایل  اےکے 6دہشتگردہلاک ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ بی ایل اے کے 6دہشتگردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے،ان اہم دہشتگردوں کی ہلاک بی ایل اے کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے،دفاعی ماہرین کامزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے،بلوچستان کے غیور عوام نے آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کو مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

مزید خبریں