هفته,  23 نومبر 2024ء
آئی جی پنجاب کی لا اینڈ آرڈر، ریاست کی رٹ برقرار رکھنے، شہریوں اور املاک کا تحفظ یقینی بنانے پر راولپنڈی پولیس کو شاباشی

 

لاہور(روشن پاکستان نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی میں لا اینڈ آرڈر کے قیام ریاست کی رٹ برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ یقینی بنانے پر راولپنڈی پولیس کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے انتہائی جانفشانی، جرات اور بہادری سے امن و امان کا قیام یقینی بنایا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ آر پی او، سی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سمیت تمام متعلقہ افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہے، فلیگ مارچ سمیت تمام ضروری سکیورٹی و ٹریفک انتظامات یقینی بنائے گئے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ راولپنڈی ریجن میں حالات مجموعی طور پر پرامن رہے، قانون کی پاسداری یقینی بنائی گئی، جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے پر راولپنڈی پولیس کے تمام فیلڈ یونٹس تحسین کے مستحق ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، امن کا قیام یقینی بنانے میں شہریوں، سکیورٹی اداروں اور میڈیا کے بھر پور تعاون پر شکر گذارہیں، آئی جی پنجاب نے فورس کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے افسران و اہلکار مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں.

مزید خبریں