جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
 راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،07 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈائون ،07 ملزمان گرفتار، 09کلو گرام چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے ملزم شعیب سے01 کلو 820 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم مظفر سے01کلو600گرام چرس، ملزم بلال سے01کلو400گرام چرس، مندرہ پولیس نے ملزم صداقت سے01کلو590گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم فرید اللہ سے01کلو400گرام چرس، پیرودہائی پولیس نے ملزم عثمان سے560گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم سلیمان سے560گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے، سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیا ت کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News