جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
 شہری سے گن پوائنٹ پر کیش چھیننے والا گینگ گرفتار
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، دو ہفتے قبل عالم خان روڈ پر شہری سے گن پوائنٹ پر کیش چھیننے والا گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 5 لاکھ 25 ہزار روپے اور 3 پستول برآمد ،واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل عالم خان روڈ پر شہری سے گن پوائنٹ پر کیش چھیننے والے گینگ کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے مسروقہ رقم 5 لاکھ 25 ہزار روپے اور 3 پستول برآمد ہوئے ،ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا،تھانہ سٹی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے گینگ ٹریس کیا، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا گیا ہے، شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی اور اہم انکشافات متوقع ہیں، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ منظم و متحرک گینگز قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ملزمان کے ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News