راولپنڈی(کرائم رپورٹر)آر اے بازار پولیس کی کارروائی،ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم سعید کو گرفتار کر لیا،ملزم نے 15 پر کال کی کہ اس نے رنگے ہاتھوں چور پکڑا ہے، آر اے بازار پولیس فوری موقعہ پر پہنچی، تحقیقات پر چوری وغیرہ کا کوئی واقعہ پیش نہ آیا تھا،آر اے بازار پولیس نے 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم سعید کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔