بدھ,  15 جنوری 2025ء
جمہوری نظام کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، اسپیکرقومی اسمبلی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوط اور متحرک جمہوری نظام ناگزیر ہے،عوام کو اپنی قیادت منتخب کرنے کا حق جمہوریت کی بنیادی خصوصیت ہے، عوامی نمائندے عوامی حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کرتے ہیں، جمہوریت اظہارِ رائے کی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی ضامن ہے،جمہوری نظام کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر ملکی مفاد کے لیے یکجا ہو کر کردار ادا کریں،جمہوری نظام میں مذاکرات اور باہمی مشاورت سے مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے،مسائل کا حل ہمیشہ باہمی مشاورت سے ممکن ہے، ہمارا مذہب بھی مشاورت کی اہمیت پر زور دیتا ہے، جو جمہوریت کا بنیادی اصول ہے۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم کا معاملہ، فضل الرحمان کے فیصلے تک قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل

مزید خبریں