اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف مولانا فضل الرحمان کے آئینی ترمیم سے متعلق فیصلے تک قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی ف کی شوریٰ سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن آئینی ترامیم پر آج جے یو آئی کی مجلس شوریٰ سے مشاورت کریں گے۔ فضل الرحمٰن مشاورت کے بعد حکومت کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت صبح ساڑھے 11 بجے رکھا گیا تھا جس کے بعد اجلاس اب شام 4 بجے ہو گا۔ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں: زمبابوے ٹی ٹین لیگ ، پی سی بی کا کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار