اتوار,  22 دسمبر 2024ء
صدر بیرونی پولیس کی کاروائی،لفٹ لے کر شہری سے گاڑی چھیننے والے 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)صدر بیرونی پولیس کی کاروائی،لفٹ لے کر شہری سے گاڑی چھیننے والے 02 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی چھینی گئی کار اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لفٹ لے کر شہری سے گاڑی چھیننے والے 02 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں فرحت اور نعمان شامل ہیں،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی چھینی گئی کار اور اسلحہ برآمدہوا،ملزمان نے لفٹ لے کر اسلحہ کے زور پر گاڑی چھینی اور گاڑی واپسی کے لیے 05 لاکھ روپے طلب کیے،واقعہ کی اطلاع پر صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ملزمان کی گرفتاری اور گاڑی کی برآمدگی پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے صدر بیرونی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں