بدھ,  15 جنوری 2025ء
راولپنڈی ، پولیس کی گھروں،دکانوں ہوٹلز، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورا فراد کا سرچ آپریشن،دیکھیں

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں،دکانوں، ہوٹلز، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورا فراد کی چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنزتھانہ سٹی، مورگاہ ، آر اے بازاراور تھانہ چونترہ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے،سرچ آپریشنز میں ضلعی پولیس سمیت دیگر قانونی نافذکرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشنز میں 56گھروں ، 80دکانیں،03ہوٹلز،12کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورانفرادی طور پر250سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا، ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں