جمعرات,  19 فروری 2026ء
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی کھلی کچہری کا انعقاد

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی کھلی کچہری کا انعقاد، افسران نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، افسران نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے پاس جاکر ان کے مسائل حل کرنا ہے،شہریوں کی شکایات کا بروقت اور موثر ازالہ اولین ترجیح ہے، بہترین سروس ڈیلیوری کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 05 ملزمان گرفتار

مزید خبریں