هفته,  23 نومبر 2024ء
بھارتی فضائیہ نے ’غلطی سے‘ اپنے ہی شہر پر دھماکہ خیز مواد گرادیا

 

جیسلمیر (روشن پاکستان نیوز)راجستھان کے جیسلمیر کے علاقے پوکھرن میں بھارتی فضائیہ نے غلطی سے اپنے ہی شہر دھماکہ خیز مواد گرادیا۔ ، دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رام دیورا پولیس سٹیشن کے انچارج شنکر لعل نے بتایا کہ بھارتیہ فضائیہ کے لڑاکا طیارے سے گرنے والا بارودی مواد ایک گاؤں کے باہر پوکھرن فائرنگ رینج میں پھٹا۔

کسی بھی لڑاکا طیارے سے گرائے جانے والے بارودی مواد کو اصطلاحاً ایئر اسٹور کہا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بھارتی فضائیہ نے بتایا کہ ایئر اسٹور کے گرنے کا یہ واقعہ تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے۔پوکھرن فائرنگ رینج صحرائے تھر میں واقع ہے۔ یہ غیر آباد علاقہ ہے جسے بھارتی فوج مختلف ہتھیاروں کی آزمائش اور فائرنگ پریکٹس کے لیے استعمال کرتی ہے۔

مزید خبریں