هفته,  23 نومبر 2024ء
کارساز واقعہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت کی جانب سے ملزمہ کی رپورٹ طلب

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز )کارساز واقعے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کرلی۔قائمہ کمیٹی کے چیئر مین عامر چشتی نے کہا کہ ملزمہ کے ٹیسٹ اور صحت پر کراچی کے جناح اسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے، ملزمہ کےٹیسٹ اور دیگر کارروائی پر عوام میں شکوک پائے جارہےتھے۔سینیٹر عامر چشتی نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ کوئی فاؤل پلے نہ ہو۔

پولیس کی جانب سے گزشتہ روز ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت پولیس نے ملزمہ کے 14دن کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ میری مؤکلہ کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہیں، اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 کا اضافہ کیا ہے اور دفعہ 322 ناقابل ضمانت ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے خاتون سے پوچھا کے پولیس نے آپ پر کوئی تشدد تو نہیں کیا؟ اس پر خاتون نے نفی میں جواب دیا۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید خبریں