جمعرات,  25 اپریل 2024ء
انٹرنیٹ بندش سے متعلق بیرسٹر گوہر کا اہم بیان سامنے آگیا

پشاور(روشن پاکستان نیوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی اچانک بندش مشکوک معاملہ ہے الیکشن کمیشن کے انتظامات سے مطمئن نہیں ہیں، آبائی حلقے میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ لوگوں کا جوش و خروش پی ٹی آئی کیساتھ ہے۔

خواتین گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے جائیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن انتظامات سے قطعی طور پر مطمئن نہیں ہوں۔ ابھی تک جو اطلاعات ہیں وہ مایوس کن ہیں۔ انٹرنیٹ سروس بند ش سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ۔ورکرز تمام توجہ پولنگ اور نتائج پر مرکوز رکھیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عوام کی خاطر جیل میں ہیں۔ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے سے بہت بڑا نقصان ہو جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News