اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک پولیس ایس ایچ او کو ایک خاتون کے ساتھ تلخ کلامی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ متاثرہ خواتین نے مدد کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی تھی، تاہم ان کے مطابق مدد فراہم کرنے کے بجائے متعلقہ ایس ایچ او نے خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔
سمیع ابراہیم نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “15 پر کال کیوں کی، ہمیں تنگ کیوں کیا؟ ایس ایچ او نے مدد کرنے کے بجائے لڑکیوں کا گریبان پکڑ لیا۔”
تاحال اس وائرل ویڈیو کے حوالے سے متعلقہ پولیس حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف یا وضاحت سامنے نہیں آئی، جبکہ ویڈیو کی حقیقت اور واقعے کی مکمل تفصیلات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔











